مشرق وسطیٰ

ترکی میں زلزلے کے جھٹکے

ترکی میں منگل کی شام دیر گئے زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیویارک: ترکی میں منگل کی شام دیر گئے زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 19:20 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 تھی۔

زلزلے کا مرکز زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 37.91 ڈگری شمالی عرض البلد اور 37.50 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔