جرائم و حادثات

کانسٹبل نے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

جمعہ کی رات اپنی شفٹ مکمل کرنے کے بعد، بالاکرشنا واش روم گیا اور صبح 3 بجے کے قریب اپنی سروس رائفل سے اپنے سر میں گولی مار لی۔ آواز سنتے ہی دیگر کانسٹیبل موقع پر پہنچے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کے ایک مسلح ریزرو کانسٹیبل نے ہفتہ کی صبح آدی بٹلہ میں رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میں اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔اس کانسٹیبل کی شناخت 28سالہ ڈی بالاکرشنا گوڑ کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
شی ٹیم رچہ کنڈہ نے کم عمر لڑکی کی شادی کو روک دیا
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان

وہ آر آر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کامپلکس میں گارڈ سکشن میں کام کر رہا تھا۔ جمعہ کی رات اپنی شفٹ مکمل کرنے کے بعد، بالاکرشنا واش روم گیا اور صبح 3 بجے کے قریب اپنی سروس رائفل سے اپنے سر میں گولی مار لی۔ آواز سنتے ہی دیگر کانسٹیبل موقع پر پہنچے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔

بالا کرشنا بعض ذاتی مسائل سے دوچار تھا اور اس کی وجہ سے تناو کا شکار ہوگیا۔ اس سے قبل بھی اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اے سی پی ابراہیم پٹنم، کے راجو نے کہا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے اور ہم اس کی صحیح وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔