حیدرآباد

نئے سکریٹریٹ کے تعمیری کام آخری مراحل میں داخل

وزیرپرشانت ریڈی کو عہدیداروں اور انجینئرس نے بتایا کہ سکریٹریٹ کی مختلف عمارتوں کی تعمیر کے کام آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے تعمیر اس عمارت کو عصری انداز میں بنایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکریٹریٹ کی عمارت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔کل شب وزیرعمارات وشوارع ویمولا پرشانت ریڈی نے نئے سکریٹریٹ کی زیرتعمیر عمارتوں کے مختلف بلاکس کا تفصیلی طورپر معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
ٹرافک پولیس کی ایڈوائزری جاری
سکریٹریٹ میں ایڈوانسڈسیکوریٹی سسٹم نصب

انہوں نے عہدیداروں اورانجینئرس سے کام کی پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاموں میں تیزی لانے کا بھی مشورہ دیا۔

وزیرموصوف کو عہدیداروں اور انجینئرس نے بتایا کہ سکریٹریٹ کی مختلف عمارتوں کی تعمیر کے کام آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے تعمیر اس عمارت کو عصری انداز میں بنایاجارہا ہے۔

پرشانت ریڈی نے اس سکریٹریٹ میں کاموں کی تکمیل وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے دی گئی مہلت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔