تعلیم و روزگار

اسکولس کی دوبارہ کشادگی کیلئے اُلٹی گنتی شروع

سی بی ایس ای اسکول کے ایک طالب علم نے کہا کہ گرمائی تعطیلات کے باوجود اسکول انتظامیہ روزانہ صبح ایک گھنٹہ تک آن لائن کلاسس کا اہتمام کررہا ہے۔ صرف2ہفتوں کی گرمائی تعطیلات باقی رہ گئی ہیں۔

حیدرآباد: ریاست میں اسکولس کی دوبارہ کشادگی کیلئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ طلبہ کو گرمائی تعطیلات میں موج مستی کرنے کیلئے صرف دو ہفتوں کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ نئے تعلیمی سال میں اسکولس کو12جون سے دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز

 سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) سے وابستہ مدارس نے مارچ، اپریل سے ہی نئے تعلیمی سال 2023-24 کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسٹیٹ بورڈ سے ملحقہ مدارس میں 12 جون سے تدریسی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ گرمائی تعطیلات قریب الختم ہیں۔

کئی خاندان، جو گرمائی چھٹیاں گذار نے دوسرے مقامات کیلئے روانہ ہوئے تھے، واپس اپنے ٹاونس آنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ ہشتم، نہم  کے امتحانات کے بعد اسکولوں کو 11جون تک گرمائی تعطیلات رہیں گی۔

 سی بی ایس ای اسکول کے ایک طالب علم نے کہا کہ گرمائی تعطیلات کے باوجود اسکول انتظامیہ روزانہ صبح ایک گھنٹہ تک آن لائن کلاسس کا اہتمام کررہا ہے۔ صرف2ہفتوں کی گرمائی تعطیلات باقی رہ گئی ہیں۔

 والدین، اپنے بچوں کیلئے نیا یونیفارم، نوٹ بکس بیاگ اور دیگر چیزیں خرید نے کیلئے کوشاں ہے۔ مہنگائی میں اضافہ سے تمام تدریسی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا محکمہ اسکول تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرانے کی مہم ”بڈی باٹا“ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یکم تا9جون بڈی باٹا مہم شروع کی جائے گی۔ اساتذہ، گھر گھر ربط پیدا کرتے ہوئے بچوں کی نشاندہی کریں گے اور ان بچوں کو اپنے اپنے اسکولوں میں داخلہ دینے کی سعی کریں گے۔