مشرق وسطیٰ

غزہ: رفح کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی (ویڈیو)

غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی۔عرب میڈیا کے مطابق رفح کے اسکول میں محمد اور یاسمین کی شادی سادگی سے ہوئی۔

غزہ: غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے اسکول میں پناہ لیے جوڑے نے شادی کرلی۔عرب میڈیا کے مطابق رفح کے اسکول میں محمد اور یاسمین کی شادی سادگی سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
ایک جوڑے کے پاس کچھ نہ ملنے پر لٹیروں نے 100 روپئے سے نوازا (ویڈیو دیکھئے)

اس موقع پر رشتے داروں نے بلیک بورڈ پر دونوں کے لیے پیغامات لکھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر 2023ء سے مسلسل غزہ کے علاقوں کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے سے اب تک حماس کے مزاحمت کاروں کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے۔