سوشیل میڈیا
مگرمچھ‘ ایک شخص کو گھسیٹ کر دریا میں لے گیا
مقامی افراد نے مگرمچھ کو ایک آدمی کو گھسیٹ کر لے جاتے دیکھا جو دریا میں تیررہا تھا۔ اس شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ رواں سال مگرمچھ کے حملوں میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

کاروار: مگر مچھ نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے گہرے پانی میں گھسیٹ کر لے گیا۔ یہ شخص اترکنڑ ضلع کے دانڈیلی ٹاؤن کے کالی دریا میں تیراکی کررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیدار دریا کے کنارے پہنچے اور تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق مقامی افراد نے مگرمچھ کو ایک آدمی کو گھسیٹ کر لے جاتے دیکھا جو دریا میں تیررہا تھا۔ اس شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ رواں سال مگرمچھ کے حملوں میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل دہشت میں زندگی گزاررہے ہیں۔