مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملہ میں فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما عبداللہ کی موت

اسرائیل نے مغربی کنارہ کے شہر تلکرم کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد عبداللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔

یروشلم (یو این آئی) اسرائیل نے مغربی کنارہ کے شہر تلکرم کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد عبداللہ کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسس نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر یہ بات بتائی۔ اس نے کہا کہ جمعرات کو، آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیلی فضائیہ) نے انسداد دہشت گردی کے مشترکہ آپریشن کے دوران تلکرم کے علاقہ میں فضائی حملہ کیا اور نور شمس میں اسلامی جہاد نیٹ ورک کے سربراہ محمد کو ہلاک کر دیا۔

اسی دوران ایک اور شدت پسند مارا گیا۔آئی ڈی ایف نے کہا کہ عبداللہ محمد جبار کا جانشین تھا جس نے تلکرم میں تحریک کی سربراہی کی اور 29 اگست کو اسرائیلی فورسس نے اسے مار گرایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں عبداللہ خطہ میں شدت پسند سرگرمیوں کو منظم کرنے کا ذمہ دار تھا اور کئی حملوں میں ملوث تھا۔

وہ تلکرم کے علاقہ میں سرگرم آئی ڈی ایف فوجیوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں بھی سرگرم تھا۔انکلیو کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Photo Source: @AlvesPedro57992