تقریب ولیمہ کے دن کمرہ میں دلہا اور دلہن کی موت، کیا ہے پورا معاملہ؟
پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے خود کو مارنے سے پہلے اپنی بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ ایک اور عہدیدار نے بتایاکہ یہ واقعہ منگل کی دیر رات تکرا پارہ پولیس اسٹیشن حدود کے تحت برج نگر میں پیش آیا ۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو ان کے گھر کے ایک کمرہ کے اندر مردہ پایا گیا۔ ان کے جسم پر چاقو کے زخم تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے خود کو مارنے سے پہلے اپنی بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ ایک اور عہدیدار نے بتایاکہ یہ واقعہ منگل کی دیر رات تکرا پارہ پولیس اسٹیشن حدود کے تحت برج نگر میں پیش آیا ۔
24 سالہ اسلم اور 22 سالہ کہکشاں بانو کی اتوار کو شادی ہوئی اور ان کا ولیمہ منگل کی رات کو ہونا تھا۔ اُنہوں نے بتایاکہ وہ اپنے کمرے میں ولیمہ کی تقریب کیلئے تیار ہورہے تھے جب کہ دولہے کی ماں نے دلہن کی چیخوں کی آواز سنی اور جلدی سے وہاں پہنچی۔
دولہے کی ماں نے کہاکہ کمرہ اندر سے بند تھا اور جب اُنہوں نے اندر سے کوئی جواب نہیں سنا تو گھر والوں نے کھڑکی سے جھانکا اور اُنہیں خون میں لت پت بے ہوشی کے عالم میں پایا، جس کے بعد اُنہوںنے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے دروازہ توڑا اور اُن کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ موقع واردات سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ تاہم اُنہوں نے مزید کہاکہ اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔