شمال مشرق

کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے آج کل جماعتی اجلاس منعقد کیا جبکہ منڈاکل میں 500 گھروں کے تقریباً 1000 متاثرین کو رہنے کے لیے 8 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ منڈکئی میں صرف 30 مکانات باقی بچے ہيں۔

وایناڈ: کیرالا کے وایناڈ ضلع میں چہارشنبہ کے روز مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 174 ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ وایناڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے حادثے میں 225 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ محکمہ ریونیو کے ذرائع کے مطابق، کل 191 افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کیرالہ میں ضلع وایناڈ کے میپڈی پنچایت کے تحت ویلریمالا گاؤں کے منڈکئی اور چوریمالا میں منگل کے روز بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک کل 89 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے اور 143 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے۔

چلیار ندی سے کل 72 لاشیں برآمد کی گئیں، جبکہ چہارشنبہ کے روز ضلع ملاپورم کے پوتھوکل سے منڈیری علاقوں کے درمیان 13 لاشیں ملی ہیں، جو منڈکئی میں جائے حادثہ سے تقریباً 38 کلومیٹر دور بہہ گئی ہیں، جبکہ منڈکئی میں مکانات کے ملبے سے 14 لاشیں برآمد کی گئیں۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے آج کل جماعتی اجلاس منعقد کیا جبکہ منڈاکل میں 500 گھروں کے تقریباً 1000 متاثرین کو رہنے کے لیے 8 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ منڈکئی میں صرف 30 مکانات باقی بچے ہيں۔

فوج، بحریہ، کوسٹ گارڈ، این ڈی آر ایف، کیرالہ پولس اسپیشل فورس، ڈاگ اسکواڈ، مقامی رضاکاروں کے تقریباً 600 ریسکیو اہلکار منڈاکل، چورلمالا علاقوں میں تلاش اور راحت رسانی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تقریباً 250 لوگوں کو بچایا ہے۔

30 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ میں پل بہہ جانے کے بعد فوج کے اہلکاروں نے چورمالا کو منڈکئی سے جوڑنے والے بیلی برج کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

ریونیو کے وزیر کے راجن اور پانچ وزراء ٹیم اب بھی منڈکئی کے علاقوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جو ریسکیو اور راحت رسانی کی کارروائیوں کی نگرانی پر مامور ہيں۔

a3w
a3w