ایشیاء

جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

وسطی جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے بھیانک زلزلے کی وجہ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ٹوکیو: وسطی جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے بھیانک زلزلے کی وجہ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا

جاپان کی قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے منگل کے روز مقامی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو بچانے کو اہم جنگ قرار دیتے ہوئے جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا ہے اور وہ امداد فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیکاوا پریفیکچر کے جزیرہ نما نوٹو میں پیر کے روز زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر پیمانے پر ان کی شدت 7.6 تک تھی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے اسے سرکاری طور پر 2024 کے نوٹو جزیرہ نما پر آنےوالے زلزلے کا نام دیا ہے۔ جاپان میں پیر سے اب تک 155 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔