حیدرآباد

حکومت تلنگانہ اور گورنر کے درمیان اختلافات میں شدت

چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے گورنر کی جانب سے 10بلز کو منظوری دینے سے گریز کے خلاف آج سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی ہے۔ عرضی میں گورنر کومدعی علیہ بنایاگیا۔

حیدرآباد:حکومت تلنگانہ اورگورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے درمیان جاری ٹکراوآج اس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب حکومت گورنر کے رویہ کے خلاف آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی

 چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے گورنر کی جانب سے 10بلز کو منظوری دینے سے گریز کے خلاف آج سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی ہے۔ عرضی میں گورنر کومدعی علیہ بنایاگیا۔ عرضی میں سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی کہ وہ گورنر کو جملہ 10 زیر التواء بلز کوفوری منطوری دینے کی ہدایت دیں۔

حکومت کی جانب سے داخل کردہ عرضی میں بتایا گیا کہ ستمبر2022 میں اسمبلی اورکونسل میں منظورہ 3بلز اور فروری 2023 میں منظورہ 3بلز گورنر کے پاس منظوری کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 22 فروری کو گورنر نے تلنگانہ تقرف بل 2023 کو منظوری دئے دی تھی تاہم ابھی دس بلز کو منظوری دینا باقی ہے۔