تلنگانہ
تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان کا مسودہ 21اگست کو شائع ہوگا
تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کے سلسلہ میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کے سلسلہ میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ان کو بتایا کہ گزشتہ انتخابات میں فہرست رائے دہندگان میں کئی بے قاعدگیاں ہوئی تھیں۔
ای سی حکام نے واضح کیا کہ فہرست رائے دہندگان کا مسودہ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو شائع کیا جائے گا، اعتراضات 19 ستمبر تک وصول کیے جائیں گے اور ووٹرس کی حتمی فہرست کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں حکمراں پارٹی کے حق میں کام کرنے والے عہدیداروں کی تفصیلات سی ای او وکاس راج کو دی گئیں۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ الیکشن پرامن ماحول میں ہونے چاہئیں۔