دہلی

ای ڈی ٹیم، کجریوال کے پی اے کے دیوان خانہ میں بیٹھی رہی

دہلی کی وزیر آتشی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کی رہائش گاہ پر دھاوا کرنے والے ای ڈی عہدیدار ڈرائنگ (دیوان خانہ) میں بیٹھے رہے۔

نئی دہلی: دہلی کی وزیر آتشی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کی رہائش گاہ پر دھاوا کرنے والے ای ڈی عہدیدار ڈرائنگ (دیوان خانہ) میں بیٹھے رہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
عام آدمی پارٹی قائد آتشی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

انہوں نے تلاشی تک نہیں لی۔ عہدیداروں نے نہ تو کسی کمرہ کی تلاشی لی اور نہ ہی کسی کاغذ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے یہ بتانے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی کہ وہ کس کیس کے سلسلہ میں آئے ہیں۔

آتشی کے دعویٰ پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ذرائع نے منگل کے دن کہا تھا کہ دہلی جل بورڈ کی ٹنڈرنگ میں ”بے قاعدگیوں“ کے سلسلہ میں چھاپے مارے گئے تھے۔

آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ای ڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا دھاوا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کا”پسندیدہ ہتھیار“ ای ڈی نے کل چیف منسٹر کے پی اے کے مکان کی 16 گھنٹے اور عام آدمی پارٹی کے خازن و رکن راجیہ سبھا این ڈی گپتا کے مکان کی 18 گھنٹے تلاشی لی۔

آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ای ڈی عہدیداروں نے کوئی تلاشی نہیں لی۔ انہوں نے کوئی کاغذ نہیں ڈھونڈا‘ نہ تو کوئی انکوائری کی اور نہ ہی کوئی کاغذی کارروائی کی۔پنچنامہ سے پتہ چلتا ہے کہ ای ڈی ٹیم اپنے ساتھ صرف 2 جی میل اکاؤنٹ ڈاؤن لوڈ اور فیملی کے 3 فون اپنے ساتھ لے گئی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی کے دھاوے کجریوال کو کچلنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں کیونکہ وہ واحد قائد ہیں جو بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو کھلے عام چیلنج کرتے ہیں۔

a3w
a3w