‘بٹوارہ 1947’ کی تشہیر کے لیے 12 شہروں کا دورہ کرے گی فلم کی ٹیم
فلم کی ٹیم مختلف شہروں میں جا کر ناظرین سے گفتگو کرے گی اور فلم سے متعلق خصوصی معلومات شیئر کرے گی۔
ممبئی : عامر خان پروڈکشنز کی انتہائی منتظر فلم ‘بٹوارہ 1947’ کی تشہیر کے لیے فلم کی پوری ٹیم ملک کے 12 اہم شہروں کا دورہ کرے گی۔ فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ناظرین کی طرف سے اسے بڑے پیمانے پر پذیری حاصل ہوئی ہے۔ اسی جوش و خروش کو آگے بڑھانے کے لیے میکرز اب بڑے پیمانے پر تشہیری مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔
فلم کی ٹیم مختلف شہروں میں جا کر ناظرین سے گفتگو کرے گی اور فلم سے متعلق خصوصی معلومات شیئر کرے گی۔
راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بنی ‘بٹوارہ 1947’ تاریخی پس منظر پر مبنی ایک متاثر کن کہانی ہے۔ فلم میں سنی دیول، شبانہ اعظمی، پریتی زنٹا، کرن دیول، علی فضل، ابھیمنیو سنگھ، خوشی ہزارے اور کنیکا کپور اہم کرداروں میں ہیں۔
عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنی اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے تیار کی ہے، جبکہ گیت جاوید اختر نے لکھے ہیں۔ فلم کو عامر خان اور اپرنا پوروہت نے پروڈیوس کیا ہے۔
‘بٹوارہ 1947’ 14 اگست 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو لے کر ناظرین کے درمیان پہلے سے ہی کافی تجسس دیکھا جا رہا ہے اور میکرز کو امید ہے کہ یہ خصوصی تشہیری مہم فلم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں مدد کرے گی۔