تلنگانہ
ٹرینڈنگ

مجبور باپ نے رقم نہ ہونے پر درخت کے سایہ میں بیٹے کی لاش رکھ دی (ویڈو)

بیٹے کی لاش کو منتقل کرنے کیلئے رقم نہ ہونے پر مجبور باپ نے درخت کے سایہ میں ہی اس کی لاش کو رکھ دیا تاہم اس کی بپتاسن کر مقامی افراد آگے آئے جنہوں نے اس کی لاش کی نہ صرف منتقلی بلکہ اس کی آخری رسومات کا انتظام کیا۔

حیدرآباد: بیٹے کی لاش کو منتقل کرنے کیلئے رقم نہ ہونے پر مجبور باپ نے درخت کے سایہ میں ہی اس کی لاش کو رکھ دیا تاہم اس کی بپتاسن کر مقامی افراد آگے آئے جنہوں نے اس کی لاش کی نہ صرف منتقلی بلکہ اس کی آخری رسومات کا انتظام کیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

یہ واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے نیلور سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا نریش اور پدماوتی نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ منڈل میں واقع اتوارپیٹ میں مقیم تھے۔

یہ جوڑااینٹوں کی بھٹی میں کام کرتا تھا۔اس جوڑے کے بیٹے کی صحت خراب ہوگئی جس کے بعد اس کو انہوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

اپنے بیٹے کی لاش کو لے جانے کیلئے اس کے پاس رقم نہ ہونے پر اس نے اسپتال کے احاطہ میں ہی ایک درخت کے قریب اس کی لاش کو رکھ دیا اور وہ وہیں بیٹھا رہا۔

اس کو دیکھ کر مقامی افراد اس کے قریب پہنچے اورصورتحال سے واقفیت کے بعد انہوں نے نہ صرف اسپتال سے لاش کی منتقلی کو اپنی جانب سے رقم دیتے ہوئے یقینی بنایا بلکہ اس کی آخری رسومات میں بھی مددکی۔

اینٹ کی بھٹی کے مالک نے بھی اس سلسلہ میں رقمی تعاون کیا۔