مشرق وسطیٰ
ایرانی صدر اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اس وقت تبریز کے مرکز شہداء میں ہیں جہاں سے کل منگل کی صبح قم منتقل کیا جائے گا۔
تہران: ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تشییع کے لئے قم لایا جائے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اس وقت تبریز کے مرکز شہداء میں ہیں جہاں سے کل منگل کی صبح قم منتقل کیا جائے گا۔
منگل کی سہ پہر قم میں صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع اور نماز جنازہ ہوگی۔
شہید صدر رئیسی کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب کی اقتدا میں ادا کی جائے گی اور جمعرات کو مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ان کو دفن کیا جائے گا۔