مشرق وسطیٰ

اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ دفاع کے حق سے باہر نکل چکا ہے، اسرائیل کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے۔

دوحہ: غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اسرائیلی اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور اسرائیلی کے سربراہوں نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد علی باکسنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ہیوی ویٹ باکسر
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین

خبر ایجسنی کے مطابق یہ ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی، ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ پر حملوں میں وقفے پر بات ہوئی ساتھ ہی غزہ میں ایندھن کی فراہمی کی اجازت دینے پر بھی بات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے نیٹو کا کہنا ہے امداد کی رسائی کیلئے غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں، غزہ کی جنگ کو کسی بڑے علاقائی تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے، ایران اور حزب اللّٰہ کو غزہ جنگ سے الگ رہنا چاہیے۔

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ دفاع کے حق سے باہر نکل چکا ہے، اسرائیل کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے۔

فرانس کے صدر ایمونیل میکرون نے کہا ہے کہ غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کا وقفہ ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر میکرون نے اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے سو ملین یورو دینے کا اعلان کیا۔

واضھ رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 4 ہزار 412 بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ خدشہ ہے کہ ابھی تک بے شمار لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

a3w
a3w