ایشیاء

شوہر نے 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

30 سالہ فوزیہ بی بی گھر میں سو رہی تھی کہ گھریلو جھگڑے کی رنجش پر شوہر شوکت علی نے تیز دھار چھرے سے اس کا گلہ کاٹ دیا تھا۔ مقتولین کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی اور 6 بچوں کے والدین تھے۔

لاہور: فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی،

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا۔ سی پی او کامران عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 افراد کے قتل اور خودکشی کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، واقعہ کی مکمل تفتیش کر کے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

کامران عادل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خودکشی کی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں ثبوت جمع کر رہی ہیں۔

مارچ میں پاکپتن تھانے چکبیدی کے علاقے اسد اللہ پور میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھرے کے وار سے بیوی کا گلا کاٹ کر اپنے پیٹ میں چھرا گھونپ کر خودکشی کر لی تھی۔

30 سالہ فوزیہ بی بی گھر میں سو رہی تھی کہ گھریلو جھگڑے کی رنجش پر شوہر شوکت علی نے تیز دھار چھرے سے اس کا گلہ کاٹ دیا تھا۔ مقتولین کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی اور 6 بچوں کے والدین تھے۔