جرائم و حادثات
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
ایس ڈی روڈ سکندرآباد میں واقع تاج محل ہوٹل کے کچن میں کل رات کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر فائر سرویس حکام کو اطلاع دی گئی جس پر فائر سرویس اور پولیس نے آگ پر صرف ایک گھنٹے میں قابو پالیا۔
حیدرآباد: ایس ڈی روڈ سکندرآباد میں واقع تاج محل ہوٹل کے کچن میں کل رات کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کو اطلاع ملنے پر فائر سرویس حکام کو اطلاع دی گئی جس پر فائر سرویس اور پولیس نے آگ پر صرف ایک گھنٹے میں قابو پالیا۔
اس واقعہ میں کسی ملازم کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہوٹل بند کرنے کے وقت ملازمین نے اس واقعہ کی اطلاع دی جس پر مالک ہوٹل نے مقام واقعہ پر پہنچ کر فائر حکام کو اطلاع دی۔
دوفائر انجن کو طلب کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ کا شبہ کیا جارہا ہے۔ نقصان کا اندازہ نہیں لگایا گیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایل پی جی گیاس سلنڈرس ہوٹل کے کچن میں رکھے ہوئے تھے، ان کو ملازمین ہوٹل نے محفوظ مقام کو منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس بڑے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔