جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے منگل گری میں 11سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ

آندھراپردیش کے منگل گری میں ایک 11 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے منگل گری میں ایک 11 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جس وقت لڑکی کے ماں باپ گھر میں موجود نہیں تھے بہلاپھسلاکر نوین اور اس کے ساتھی نے لڑکی کی عصمت دری کی۔

بعدازاں جب لڑکی کے ماں باپ کو اس واقعہ کا علم ہوا اور انہوں نے ملزمین سے اس تعلق سے پوچھا تو انہوں نے متاثرہ کے ماں باپ پر حملہ کردیا اور پولیس سے شکایت پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

حملہ اور دھمکی پر لڑکی کے گھر والے خوف زدہ ہوگئے تھے اور انہوں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی۔

بعدازاں لڑکی کے ماں باپ جب کام پر گئے تو دو دن بعد ایک اور ملزم نے لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت کی جس کے نتیجہ میں لڑکی کی طبیعت بگڑگئی اور اس کے ماں منگل گری پولیس سے رجوع ہوئے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔