سوشیل میڈیاشمالی بھارت

راجستھان میں صرف کلین شیو دولہوں کو ہی منڈپ میں آنے کی اجازت

شتریہ کماوت ساموہک وِواہ سمیتی نے جو 30 مارچ کو اجتماعی شادیاں کرانے والی ہے‘ اپنی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ صرف کلین شیو دولہے منڈپ میں آئیں‘ داڑھی والوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ میٹنگ گووند گڑھ میں ہوئی۔

جئے پور: ایک عجیب فیصلہ میں راجستھان میں اجتماعی شادیاں کرانے والی ایک مقامی کمیٹی نے اجتماعی طورپر طئے کیا ہے کہ صرف کلین شیو دولہوں کو منڈپ میں آنے دیا جائے اور داڑھی والوں کو لوٹا دیا جائے۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس

شتریہ کماوت ساموہک وِواہ سمیتی نے جو 30 مارچ کو اجتماعی شادیاں کرانے والی ہے‘ اپنی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ صرف کلین شیو دولہے منڈپ میں آئیں‘ داڑھی والوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ میٹنگ گووند گڑھ میں ہوئی۔

 صدر کمیٹی ستیہ نارائن موار اور سکریٹری چھوٹو رام موال نے کہا کہ دولہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کلین شیو آئیں تاکہ ہندوستانی کلچر کو بڑھاوا ملے۔

 مغربی اثرات کے تحت کئی دولہے لنبی داڑھیوں کے ساتھ آرہے ہیں جو اچھا نہیں لگتا۔ کئی مرتبہ ان کی شناخت چھپ جاتی ہے۔ اس ہدایت کے بعد 9 جوڑوں نے شادی کے لئے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔

a3w
a3w