حیدرآباد

ضعیف خاتون کے گلے سے طلائی  چین چھین کر فرارہونے کی واردات

ضعیف خاتون مزاحمت کرنے کے دوران نیچے گرگئی۔اس نوجوان نے اس کا طلائی زیورچھین لیا اور وہاں پہلے سے ہی بائیک پر موجود اپنے ساتھی کی گاڑی پر بیٹھ کر فرارہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نریڈ میٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک ضعیف خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین کر فرارہونے کی واردات پیش آئی۔یہ خاتون کروپا کامپلکس کے قریب مکان کے سامنے رنگولی بنارہی تھی کہ ایک نوجوان اس کے قریب پہنچا اور اس کے گلے سے طلائی زیورچھیننے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اسی دوران ضعیف خاتون مزاحمت کرنے کے دوران نیچے گرگئی۔اس نوجوان نے اس کا طلائی زیورچھین لیا اور وہاں پہلے سے ہی بائیک پر موجود اپنے ساتھی کی گاڑی پر بیٹھ کر فرارہوگیا۔

طلائی چین چھیننے کا یہ منظروہاں قریب میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔اس بات کی شکایت پولیس سے کی گئی جس نے وہاں پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی تلاش کا کام کررہی ہے۔