جرائم و حادثات
چلتی کارمیں اچانک آگ لگ گئی
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے فلم نگر علاقہ میں چلتی کارمیں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے فلم نگر علاقہ میں چلتی کارمیں اچانک آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق دو افراد کارمیں جارہے تھے کہ اچانک کار میں آگ لگ گئی۔
یہ دونوں اپنی جان بچانے کیلئے کار سے کود پڑے۔
اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی جس نے فائربریگیڈ کے عملہ کو چوکس کیا۔
فائربریگیڈکے عملہ کے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پانے تک یہ کار جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔