صحت

ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 مریضوں کی موت

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5880 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 35199 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 6.91 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3481 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 85076 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 205 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وہیں دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 2,385 ایکٹو مواملوں کا اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 205 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,66,23,527 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 35,199 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,62,496 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,979 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,481 بڑھ کر 4,41,96,318 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 859 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہریانہ میں 283، دہلی میں 228، مہاراشٹر میں 227، تمل ناڈو میں 197، اتر پردیش میں 167، راجستھان میں 155، کرناٹک میں 87 کیسس کا اضافہ دیکھا گیا۔

وہیں اڈیشہ میں 73، مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 67، جموں و کشمیر میں 43 مغربی بنگال میں 42، بہار میں 36، چھتیس گڑھ میں 24، آندھرا پردیش میں 22، لداخ میں سات، جھارکھنڈ میں چھ، منی پور اور تلنگانہ میں دو دو کیسز بڑھے ہیں۔

وہیں دہلی اور ہماچل پردیش میں چار چار، جموں و کشمیر، گجرات، مہاراشٹر اور راجستھان میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w