یوروپ

سال برمیں بے گھر لوگو کی تعداد میں 7 ہزار کا اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے درمیان 16سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار کے قریب بے گھر افراد کا ریکارڈ مرتب کیا گیاجو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں زائد ہے

لندن :  برطانیہ میں ایک سال کے دوران سڑکوں پر سونے والے بے گھر لوگوکی تعداد میں تقریبا 7 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چیئریٹی سینٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے درمیان 16سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار کے قریب بے گھر افراد کا ریکارڈ مرتب کیا گیاجو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں زائد ہے۔

سابقہ ریکارڈ کے مطابق یہ تعداد 1لاکھ17ہزار کے قریب تھی ‘ برطانیہ میں چھوٹے بچوں کی بعض ایسی فیملیز کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں کونسل کی جانب سے گھر دینے سے انکار کےبعد گاڑی میں سونا پڑ رہا ہے۔

مشیل نامی ایک خاتون جس کے تین چھوٹے بچے ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ کونسل نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی جس کے بعد وہ گاڑی میں رات بسر کرنے پر مجبور ہیں جو نہ صرف خوفناک بلکہ شرمناک بھی ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں بھی نوجوانوں کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

ویلز میں 8 فیصد ‘ انگلینڈ میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اسکاٹ لینڈ میں نوجوان بے گھر افراد کی تعداد 7,434 سے بڑھ کر 7,604 تک پہنچ گئی ہے