تلنگانہ

تین دن سے برقی کی عدم سربراہی پر ٹاؤن کے عوام نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا (ویڈیو)

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی یہ بات ایک بار پھر غلط ثابت ہوگئی کہ ریاست میں ایک منٹ کے لیے بھی بجلی کی سربراہی مسدود نہیں رہی۔

حیدرآباد : چیف منسٹر ریونت ریڈی کی یہ بات ایک بار پھر غلط ثابت ہوگئی کہ ریاست میں ایک منٹ کے لیے بھی بجلی کی سربراہی مسدود نہیں رہی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

آج ریونت ریڈی کے آبائی ضلع کے ایک قریہ میں تین دن سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی کی سربراہی بحال نہیں کی جاتی ووٹ نہیں دیں گے۔

ووٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس ٹاؤن کے پولنگ سنٹر میں اہلکار خالی بیٹھے رہے۔

ناگرکرنول ضلع کے کولاپور منڈل کے امرگیری چنچو گوڈیم میں، گاؤں والوں نے تین دن سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

دیہاتیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں عوام گزشتہ تین دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔