انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو دھمکی دینے والے نے معافی مانگ لی

اداکار سلمان خان کو تازہ دھمکی دینے والے شخص جس نے لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ دشمنی ختم کرنے اداکار سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اب ایک اور پیام روانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اُس نے غلطی کی۔

ممبئی (منصف نیوز ڈیسک) اداکار سلمان خان کو تازہ دھمکی دینے والے شخص جس نے لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ دشمنی ختم کرنے اداکار سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اب ایک اور پیام روانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اُس نے غلطی کی۔

متعلقہ خبریں
”ہے رام“ فلم بناکر گاندھی جی سے معذرت خواہی کی گئی: کمل ہاسن
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی

مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو باندرہ میں گولی مار کر ہلاک کئے جانے کے چند دن بعد 18 اکتوبر کو ممبئی ٹرافک پولیس کو ایک پیام موصول ہوا تھا جس میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کی مانگ کی گئی تھی۔ اِس شخص نے اب ایک اور پیام روانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سلمان خان نے لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ دشمنی ختم کرنے 5 کروڑ روپے ادا نہیں کئے اب اُن کا بھی وہی حشر ہوگا جو بابا صدیقی کا ہوا تھا۔

دھمکی آمیز پیام میں کہا گیا کہ ”اِس کو ہلکے میں مت لو۔ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتا ہے اور لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر یہ رقم ادا نہیں کی گئی تو اس کی حالت بابا صدیقی سے بھی بری ہوگی“۔

دھمکی آمیز پیام موصول ہونے کے بعد باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر اور ممبئی کے قریب پنویل میں ان کے فام ہاؤز کے اطراف واکناف سیکوریٹی جو بابا صدیقی کی موت کے بعد سخت کردی گئی تھی، اب اُس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیر کے روز ممبئی ٹرافک پولیس نے کہا کہ انہیں اسی نمبر سے ایک اور پیام موصول ہوا ہے جس میں اس شخص نے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ اُس نے سابقہ دھمکی آمیز پیام روانہ کرتے ہوئے غلطی کی تھی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اصل پیام کے مبداء کا جھارکھنڈمیں پتا لگایا ہے اور ممبئی پولیس کی ایک ٹیم اس ریاست میں ہے تاکہ اس شخص کو تلاش کیا جاسکے۔