حیدرآباد
بائیک نہ روکنے پر پولیس ایس آئی نے لاٹھی پھینکی، نوجوان گر کر زخمی
۔ اس نوجوان نے ہیلمٹ نہیں لگائی تھی تاہم اس کو روکنے کی کوشش کے دوران اس نوجوان کے بائیک نہ روکنے پر پولیس عہدیدار نے یہ حرکت کی۔اس نوجوان کی شناخت کیدارناتھ کے طورپرکی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلاشی مہم کے دوران بائیک نہ روکنے پر ایک سب انسپکٹر پولیس نے بائیک سوار پر لاٹھی پھینکی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔چیتنیہ پوری کا سب انسپکٹر کل شب گاڑیوں کی تلاشی کی کارروائی کررہا تھا۔
اس نے بائیک چلانے والے کو روکنے کااشارہ کیا تاہم وہ نہیں رکا جس پر سب انسپکٹر نے لاٹھی اس کی طرف پھینکی جس پر یہ نوجوان بائیک سے نیچے گرکر زخمی ہوگیا۔
اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس نوجوان نے ہیلمٹ نہیں لگائی تھی تاہم اس کو روکنے کی کوشش کے دوران اس نوجوان کے بائیک نہ روکنے پر پولیس عہدیدار نے یہ حرکت کی۔اس نوجوان کی شناخت کیدارناتھ کے طورپرکی گئی ہے۔