دہلی
بہادر آدمی اور ہیرو سے ملاقات : کجریوال
کنوینر عام آدمی پارٹی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کے دن نئی دہلی کے ایک دواخانہ میں اپنی پارٹی کے علیل قائد ستیندر جین سے ملاقات کی اور انہیں ”بہادر آدمی“ اور ”ہیرو“ قراردیا۔

نئی دہلی: کنوینر عام آدمی پارٹی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کے دن نئی دہلی کے ایک دواخانہ میں اپنی پارٹی کے علیل قائد ستیندر جین سے ملاقات کی اور انہیں ”بہادر آدمی“ اور ”ہیرو“ قراردیا۔
منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ برس مئی سے تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین کو سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن 6ہفتوں کی عبوری ضمانت منطور کی۔
انہیں جمعرات کے دن جیل میں غش کھاکر گرپڑنے کے بعد دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔
ستیندر جین سے ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ بہادر آدمی اور ہیرو سے ملاقات ہوئی۔