تلنگانہ

وزیراعظم 3 اکتوبر کو تلنگانہ میں ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے۔وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچیں گے اور بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ان کو قوم کے نام کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے۔وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچیں گے اور بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ان کو قوم کے نام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

پی ایم او کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی بہتر کارکردگی کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیاجائے گا۔

یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔

تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا کیونکہ وزیر اعظم منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کریں گے۔ اور دھرم آباد۔

منوہر آباد اور محبوب نگر۔کرنول کے درمیان الکٹریفکیشن پراجکٹ سے ٹرینوں کی اوسطا تیز رفتاری میں بہتری میں مدد ملے گی۔76 کلومیٹر طویل منوہر آباد۔سدی پیٹ ریل لائن سے اس علاقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

مودی سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے جس سے علاقہ کے مقامی ریل مسافروں کو فائدہ ہوگا۔