بھارت

ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

تاہم، مسٹردھنکڑ نے اس دوران ضروری دستاویزات کو میز پر رکھوانے کا کام مکمل کیا۔

نئی دہلی: کانگریس اراکین کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
راجیہ سبھا میں کھرگے کی تقریر سے دو صفحات حذف

چیئرمین جگدیپ دھنکڑ کے صبح ایوان میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن کے اراکین، خاص طور پر کانگریس کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کر دیا۔

تاہم، مسٹردھنکڑ نے اس دوران ضروری دستاویزات کو میز پر رکھوانے کا کام مکمل کیا۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آج بھی رولز267 کے تحت نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

اسی دوران وہ اراکین کے رویے کے بارے میں کچھ کہنے لگے، لیکن کانگریس کے اراکین نے ہنگامہ اور نعرے بازی شروع کر دی۔

ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کے لیڈر اور اپوزیشن کے لیڈر کو اپنے کمرے میں ملاقات کے لیے بلایا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔