جرائم و حادثات
کمپنی میں آگ لگ گئی۔ایک مزدور کی موت
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے گُنڈلہ مچانورگاوں کی ایک کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک مزدور کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طورپر جھلس گئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے گُنڈلہ مچانورگاوں کی ایک کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک مزدور کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طورپر جھلس گئے۔
یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔جھلس جانے والے مزدوروں کو علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیاگیا۔
ان میں سے ایک مزدور جس کی شناخت 30سالہ ونود کمار کے طورپر کی گئی ہے، کی بدھ کی صبح موت ہوگئی۔