تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل شروع

تلنگانہ میں کل ہونے والی رائے دہی کے سلسلہ میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کل ہونے والی رائے دہی کے سلسلہ میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پولنگ اہلکار ڈسٹری بیوشن مراکز تک پہنچ رہے ہیں۔ اہلکار انہیں ای وی ایم، وی وی پیاڈ اور دیگر آلات فراہم کر رہے ہیں۔ پولنگ عملہ بدھ کی شام تک مراکز پہنچ جائے گا۔

ریاست بھر میں 35,655 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 1.85 لاکھ طلباء الیکشن ڈیوٹی میں حصہ لیں گے۔ حکام 27,094 پولنگ اسٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کے انتظامات کر رہے ہیں۔

پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے 22 ہزار مبصرین اور سکواڈس تعینات کیے گئے ہیں۔ پولنگ جمعرات کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔