تلنگانہ
اسکول بس الٹ گئی۔20طلبہ زخمی
تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون میں اسکول بس کے الٹ جانے کے حادثہ میں 20طلبہ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون میں اسکول بس کے الٹ جانے کے حادثہ میں 20طلبہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جڑچرلہ۔محبوب نگر روٹ پر یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اسکول بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کاموں کاآغاز کرتے ہوئے زخمی طلبہ کی اسپتال منتقلی کویقینی بنایا۔