آندھراپردیش

اجتماعی عصمت ریزی کی شکار کمسن لڑکی کی لاش کی تلاش جاری

اس لڑکی کو آخری بار پارک میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہم لڑکی کی لاش تلاش کررہے ہیں۔ ہم مسلسل لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس کی ایک ٹیم اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس کی ایک ٹیم، لاش کی تلاش کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نندیال (اے پی): آندھرا پردیش پولیس اُس 9سالہ کمسن لڑکی کی لاش ہنوز تلاش کررہی ہے جسے تین کمسن لڑکوں نے عصمت ریزی کے بعد کنال میں ڈھکیل دیا تھا۔ 7جولائی کی شام تین لڑکوں نے مبینہ طور پر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی اور پھر اسے مچومری آبپاشی کنال میں ڈھکیل دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

 اس لڑکی کو آخری بار پارک میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہم لڑکی کی لاش تلاش کررہے ہیں۔ ہم مسلسل لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس کی ایک ٹیم اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس کی ایک ٹیم، لاش کی تلاش کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق این ڈی آر ایف اور ایف ڈی ایف کے 70 سے زائد اہلکار، لڑکی کی لاش تلاش کررہے ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اگرچیکہ کمسن لڑکوں نے لڑکی ک ی اجتماعی عصمت ریزی کا اعتراف کرلیا ہے۔

 مگر لڑکی کی لاش دستیاب ہونا ضروری ہے تب ہی سائنٹفکلی جرم کو ثابت کرسکتے ہیں۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کے ساتھ پولیس کی 5ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کیس کو جلد حل کیا جاسکے۔

a3w
a3w