تلنگانہ
سیکرٹری تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا
یہ امتحانات نومبر میں کمپیوٹر بیسڈ طریقے سے منعقد کیے جائیں گے۔
حیدرآباد: سیکرٹری تلنگانہ پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر ای نویں نکولس نے بتایا کہ مہکمت جاتی امتحانات میں شرکت کے لیے آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر کر دی گئی ہے۔
یہ امتحانات نومبر میں کمپیوٹر بیسڈ طریقے سے منعقد کیے جائیں گے۔
امتحانات حیدرآباد میٹرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حدود میں حیدرآباد رنگا ریڈی اور میڈچل ملکاجگیری میں ہوں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ www.tspsc.gov.in پر وزٹ کریں۔