حیدرآباد

حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ کی خدمات ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ: مولانا محسن پاشاہ نقشبندی

جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور سینئر صحافی، اسد العلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی، نے کہا ہے کہ حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ نے ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں کو کفر و الحاد اور مادہ پرستی کے دور سے نکالا۔

محبوب نگر: جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور سینئر صحافی، اسد العلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی، نے کہا ہے کہ حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ نے ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں کو کفر و الحاد اور مادہ پرستی کے دور سے نکالا۔ ان کی تصانیف، کرامات، شخصیت اور خدمات ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ اور نعمت غیر مترقبہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے محبوب نگر کی مسجد صوفیہ حبیب نگر میں منعقدہ سالانہ جلسہ یوم حضرت مجدد الف ثانیؒ اور حضرت امام احمد رضا خانؒ بریلوی میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ نے جلال الدین اکبر اور جہانگیر کے دین الہی اور ظل الہی جیسے باطل نظریات کی بیخ کنی کی اور امت مسلمہ کو یہ عظیم درس دیا کہ اپنی جان بھی کیوں نہ چلی جائے، ہمیں ہمیشہ اللہ کے سامنے سر جھکانا چاہئے اور کبھی باطل کے آگے سرنگوں نہیں ہونا چاہئے۔

مولانا نے حضرت شیخ احمد سرہندی کی ولادت اور وصال کی تفصیلات بھی بیان کیں اور کہا کہ حضرت شیخ احمد سرہندی فاروقیؒ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی چودھویں نسل میں سے ہیں۔ بانی مدرسہ عربیہ دارالعلوم صوفیہ، حضرت صوفی محمد عبدالعزیز معدومؔ نے جلسہ کی صدارت کی اور حضرت امام احمد رضا خان بریلویؒ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

جلسہ کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا اور آخر میں مولانا محسن پاشاہ نے خصوصی دعا فرمائی۔