حیدرآباد

اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ

مولانا قاضی اسد ثنائی نے خیر مقدمی تقریر کی اور حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ علیہ الرحمہ کا تفصیلی تعارف کراتے ہوے کہا کہ حضرت برہنہ شاہ علیہ الرحمہ دور قطب شاہی کے ایک مجذوب بزرگ ہیں جن کا آستانہ قومی یکجہتی، امن و آشتی اور بھائی چارہ کا عظیم مرکز ہے جہاں چار صدیوں سے بلا لحاظ مذہب و ملت زائرین حاضری دیتے ہیں انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام مختلف دینی سماجی فلاحی کام کئے جاتے ہیں۔

حیدرآباد:مختلف مذاہب کی تقابلی تعلیم کا اہتمام کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ کالج ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ، حیدرآباد کے غیر ملکی طلباء ( جو جرمنی، سویڈن، ساؤتھ افریقہ، انڈونیشیاء اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں) نے انسٹیٹیوٹ کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید وحید اللہ قادری ملتانی کی قیادت میں جمعہ 30/ جنوری کو بعد نماز جمعہ درگاہ سراج المجذوبین حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا مطالعاتی دورہ کیا ۔

متعلقہ خبریں
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

صدر نشین درگاہ کمیٹی حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، جناب الحاج محمد عزیز الرحمن خازن اور جناب جی- یم منظور معتمد تنظیمی نے غیر ملکی وفد کا درگاہ شریف میں استقبال کیا غیر ملکی مہمانوں کے لئے ایک محفل منعقد کی گئی جس میں صدر کمیٹی مولانا قاضی اسد ثنائی نے خیر مقدمی تقریر کی اور حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ علیہ الرحمہ کا تفصیلی تعارف کراتے ہوے کہا کہ حضرت برہنہ شاہ علیہ الرحمہ دور قطب شاہی کے ایک مجذوب بزرگ ہیں جن کا آستانہ قومی یکجہتی، امن و آشتی اور بھائی چارہ کا عظیم مرکز ہے جہاں چار صدیوں سے بلا لحاظ مذہب و ملت زائرین حاضری دیتے ہیں انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام مختلف دینی سماجی فلاحی کام کئے جاتے ہیں۔

پروفیسر سید وحید اللہ ملتانی نے قاضی اسد ثنائی کی تقریر کا مہمانوں کے لئے انگریزی میں ترجمہ کیا غیر ملکی طلباء کی جانب سے امن کی علامت کے طور پر صدر درگاہ کمیٹی مولانا قاضی اسد ثنائی کی خدمت میں ایک یادگار تحفہ پیش کیا گیا بعد ازاں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں جناب شیخ احمد مصطفی قادری، جناب صفوان علی قادری، جناب خالد قادری جناب عدنان قادری، جناب فراز قادری اور جناب شاہ نور قادی نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کئے۔

غیر ملکی طلباء نعت و منقبت سن کر بڑے لطف اندوز ہوۓ اور اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ صوفی سینٹس امن کے پیامبر ہوتے ہیں اور ہمیشہ انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ درگاہ شریف کی حاضری نے انہیں روحانی سکون بخشا ہے بعد ازاں انتظامی کمیٹی جانب سے مہمانوں کے لئے ریفرشمنٹ کا انتظام کیا گیا آخر میں ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ اور غیر ملکی طلباء کی جانب سے پروفیسر سید وحید اللہ ملتانی نےانتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا