ایشیاء

کراچی میں خطرناک وائرس کا پھیلاؤ ، پہلی ہلاکت

پاکستان کے شہر کراچی میں خطرناک وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا اور رواں سال کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔

کراچی : پاکستان کے شہر کراچی میں خطرناک وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا اور رواں سال کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔

متعلقہ خبریں
خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ
کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خطرناک وبائی مرض نے پیر پھیلانے شروع کر دیئے ہیں۔

شہر میں رواں سال کے دوران ڈینگی سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثر بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم پلیٹیلیٹس ختم ہونے کے باعث بچہ انتقال کرگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بچہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا ، وہ دو تین دن سے بیمار تھا اور اس کی عمر 12 سال تھی۔

نجی اسپتال کی انتظامیہ نے ڈی ایچ او ایسٹ کو ڈینگی سے رواں سال کی پہلی موت کی رپورٹ فراہم کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈینگی کیسز کی یومیہ رپورٹ جاری کرنے کا سلسلہ بند ہے اور ڈینگی سے ہلاکت کی کوئی تصدیق تاحال نہیں کی گئی، نگراں حکومت میں یومیہ کیسز کی رپورٹ جاری کی جاتی تھی۔

یاد رہے محکمہ صحت سندھ نے مختلف بیماریوں کی سالانہ موازنہ رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں بتایا تھا کہ سال 2022 میں ڈینگی کے 23274 کیسز اور 64 اموات ریکارڈ ہوئیں جبکہ سال 2023 ڈینگی کے حوالے سے انتہائی خوش آئند رہا جس میں ڈینگی کے 2852 کیسز میں سے کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔

ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم ایڈیز کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متاثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس کو منتقل کردیتا ہے۔

ڈینگی بخار کی پہلی علامت یہ ہے کہ مریض کے سر میں شدید قسم کا درد ہوتا ہے، ڈینگی وائرس کے سبب کمر کے پچھلے حصے میں، اور ٹانگوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے۔

بخار کے باعث ڈائریا بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے نمکیات خارج ہو جاتی ہیں اور مریض میں کمزوری بڑھ جاتی ہے۔

جب یہ سردرد، بخار،متلی اور قے ،کمر درد جسم میں سرخ دانے نکلنے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری مریض کو ڈاکٹر کو دکھا لینا چاہیے اور خون کا ٹیسٹ کروا لیں، ورنہ اگر اسے بروقت نہ دکھایا جائے تو پھر “ڈینگو ہمبرج فیور شروع ہو جاتا ہے جو کہ جان لیوا ہے۔

a3w
a3w