مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کی فضائی کمپنی ریاض ایئر کی آزمائشی پروازوں کا آغاز

رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پرواز کا آغاز ہوگا، جو بغیر مسافروں کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانہ ہوگی۔

ریاض: سعودی عرب کی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر آج سے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کا آغاز کرے گی، آزمائشی پروازیں سول ایوی ایشن کا لائسنس حاصل کرنے کی شرائط کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ’اسمارٹ ٹرالیز‘ متعارف (ویڈیو)
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پرواز کا آغاز ہوگا، جو بغیر مسافروں کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانہ ہوگی۔

سعودی فضائی کمپنی کے بیڑے میں اس وقت بوئنگ ڈیم لائنر 787 کے طیارے شامل ہیں۔

ایئر لائن کی انتظامیہ کے مطابق فضائی سروس کا باقاعدہ آغاز آئندہ سال 2025 سے کیا جائے گا۔ ایئر لائن کا 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات پر سروس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے ریاض ایئر کو اپنے دوسرے فلیگ شپ کیریئر کے طور پر متعارف کرانا وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق مملکت کی تیزی سے عالمی سیاحتی مقام میں تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

قومی سیاحت کی حکمت عملی کے تحت مملکت کا مقصد جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کی شراکت کو 10 فیصد سے زیادہ کرنا ہے۔

a3w
a3w