تلنگانہ

تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں کے پہلے مرحلہ کے انتخابات کا نوٹیفیکیشن ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا

پرچہ نامزدگی 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ نامزدگیوں کی جانچ 12 اکتوبر کو ہوگی اور 15 اکتوبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مقامی بلدی اداروں کے پہلے مرحلہ کے انتخابات کا نوٹیفیکیشن ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

ریاست میں جملہ565 ضلع پریشد اور 5,749 منڈل پریشد نشستوں کے لئے دو مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔
پہلے مرحلہ میں 292 ضلع پریشد اور 2,963 منڈل پریشد نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی۔


پرچہ نامزدگی 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ نامزدگیوں کی جانچ 12 اکتوبر کو ہوگی اور 15 اکتوبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔


پہلے مرحلہ کی پولنگ 23 اکتوبر کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ تمام مراحل کی پولنگ کے بعد گنتی اور نتائج 11 نومبر کو اعلان کئے جائیں گے۔