تلنگانہ

تلنگانہ میں خودداری اور وقار کی جدوجہد جاری: کویتا

وہ ورنگل ضلع میں جاری ''جنم باٹا'' پروگرام کے دوسرے دن پیدل مارچ کے دوران میڈیا سے بات کر رہی تھیں۔ کویتا نے الزام لگایا کہ میڈارم مندر سے متعلق کاموں کے ٹنڈرس میں سنگین بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے کہا کہ جس طرح فرانسیسی انقلاب نے آمرانہ نظام کو گرا کر عوامی بیداری پیدا کی، اسی طرح تلنگانہ میں بھی خودداری اور وقار کے لئے جدوجہد جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


وہ ورنگل ضلع میں جاری ”جنم باٹا” پروگرام کے دوسرے دن پیدل مارچ کے دوران میڈیا سے بات کر رہی تھیں۔ کویتا نے الزام لگایا کہ میڈارم مندر سے متعلق کاموں کے ٹنڈرس میں سنگین بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے دورہ کو 15 دن گزر چکے ہیں، مگر متاثرہ لوگوں کو تاحال معاوضہ نہیں ملا۔


کویتا نے مزید کہا کہ جب بی آر ایس حکومت میں تھی، تب بھی وہ وزیر اعلیٰ کی بیٹی ہوتے ہوئے کئی کام مکمل نہیں کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ورنگل ضلع میں کئی مسائل ہیں، جنہیں جاننے کے بعد حکومت پر دباؤ ڈال کر ان کے حل کی کوشش کی جائے گی۔


کویتا نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال کو نظر انداز کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے ورنگل سوپراسپیشیلٹی اسپتال کی تعمیراتی لاگت 1100 کروڑ سے بڑھ کر 1700 کروڑ روپے کیسے ہوئی، اس کی وضاحت حکومت کو کرنی چاہیے۔