مشرق وسطیٰ

سیلاب میں پھنسی بس میں موجود طالبات کو بچا لیا گیا (ویڈیو)

سعودی عرب کے شہری دفاع کی ٹیموں نے مملکت کی وسطی گورنری القصیم میں بریدہ ڈاریکٹوریٹ میں سیلاب میں پھنسی بس میں موجود طالبات سمیت 9 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ریاض: سعودی عرب کے شہری دفاع کی ٹیموں نے مملکت کی وسطی گورنری القصیم میں بریدہ ڈاریکٹوریٹ میں سیلاب میں پھنسی بس میں موجود طالبات سمیت 9 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ
امداد نہ ملنے پر فوری شکایت کریں۔ حکومت آپ کی ہے
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

سعودی شہری دفاع نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے شہری دفاع کی ٹیموں کی ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا۔

جس میں یونیورسٹی کالج سے تعلق رکھنے والی ایک بس کے اندر طالبات کو بچا لیا گیا۔

یہ بس بریدہ کے مشرق میں واقع شعیب الطرفیہ میں سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی۔

جبکہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے اور سیلاب، پانی کے دلدل اور وادیوں میں پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی۔