شمالی بھارت

مسجد کمیٹی کو ہائی کورٹ سے رجوع ہونے سپریم کورٹ کی ہدایت

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی‘ وارانسی کی ضلع عدالت کے احکام کو چیلنج کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ہے جس نے ہندوؤں کو مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کرنے کی اجازت دی ہے۔

وارانسی: انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی‘ وارانسی کی ضلع عدالت کے احکام کو چیلنج کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ہے جس نے ہندوؤں کو مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کرنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

مسلم فریق نے ضلع عدالت میں بھی ایک درخواست داخل کی ہے اور تہہ خانہ کے اندر پوجا پر 15 دن کا حکم التوا جاری کرنے کی گزارش کی ہے۔

ہندو فریق نے بھی کیوٹ درخواست داخل کی ہے اور کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے کوئی حکم صادر کئے جانے سے قبل اس کی بات بھی سنی جائے۔

نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز گیان واپی مسجد کمیٹی سے کہا کہ وہ وارانسی کی ضلع عدالت کے اس فیصلہ کے خلاف کہ ایک ہندو پجاری‘ مسجد کے تہہ خانہ میں مورتیوں کی پوجا کرسکتا ہے‘ الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رجوع کیا تھا اور ہنگامی سماعت کی درخواست کی تھی۔ رجسٹرار نے انہیں بتایا کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے انہیں ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی ہے۔

اس درخواست میں ایڈوکیٹ نظام پاشاہ اور فضیل احمد ایوبی نے کہا تھا کہ اس حکم کے نام پر مقامی انتظامیہ نے انتہائی عجلت سے کام لیا ہے اور اس مقام پر بھاری پولیس فورس تعینات کردی ہے اور مسجد کے جنوبی حصہ میں واقع لوہے کی گرل کو کاٹنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اتنی رات دیر گئے اتنی عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کام کرنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ ٹرائل عدالت نے انہیں ضروری انتظامات کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے۔

ایسی عجلت کی وجہ بظاہر انتظامیہ اور درخواست گزاروں میں ملی بھگت معلوم ہوتی ہے جو مسجد کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے اس حکم کے خلاف کسی بھی تدبیر کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو فریق مخالف کی جانب سے کسی درخواست کے ادخال سے قبل کام پورا ہوجانے کا دعویٰ کرنے کوشش کررہے ہیں۔