جموں و کشمیر

کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں مرکزی وزارت ِ داخلہ کی سفارش پر اسمبلی میں 5 ارکان نامزد کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں مرکزی وزارت ِ داخلہ کی سفارش پر اسمبلی میں 5 ارکان نامزد کرنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے درخواست گزار کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے کہا ”ہائی کورٹ جائیں“ ہم موجودہ درخواست کی سماعت کرنے پر آمادہ نہیں ہیں اور درخواست گزار کو ہائی کورٹ جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

جموں وکشمیر تنظیم جدید قانون 2019 اور ترمیمی قانون 2023 کی رو سے تمام 5 نامزد ارکان کو تشکیل ِ حکومت میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔

نامزد ارکان میں 2 عورتیں ہوں گی‘ 2 کشمیری پنڈت ہوں گے اور ایک مغربی پاکستان کا رفیوجی ہوگا۔