چوری کاشبہ ،منیجر کو لاٹھیوں سے مارکر نعش کو اسپتال میں پھینک دیا گیا، ویڈیو وائرل
اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس قتل کیس کا پتہ چل سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ میں مارپیٹ کا لائیو ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوہا ہے جس میں سوریا ٹرانسپورٹ پر کام کرنے والے شیوم کو کمبھے سے ہاتھ پاؤٌں باندھ کر سخت سزا دی جارہی ہے۔

شاہجہاں پور: اترپردیش کے شاہجہاں پور سے ایک ٹرانسپورٹ منیجر کا بہیمانہ قتل کامعاملہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکادیا ہے۔ پولیس نے ٹرانسپورٹ منیجر کی نعش میڈیکل کالج کے مردہ خانہ میں دیکھی تو اس کے جسم پر پڑے نشانات اس پر کی گئی بربریت کا منہ بولتا ثبوت تھے۔
اتنا ہی نہیں اس کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا بلکہ یہ بڑی دلیری کی بات ہے کہ اس قتل کے ذمہ داروں کے حواری منیجر کی نعش میڈیکل کالج میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔
شاہجہاں پور کے چوک کوتوالی علاقہ میں عزیز گنج علاقہ میں شیوم جوہری نام کا ایک نوجوان سوری ٹرانسپورٹ میں گزشتہ 7 سال سے منیجر کے طورپر کام کررہا تھا۔
اس ٹرانسپورٹ پر چند روز قبل شہر کے ایک بڑے تاجر کنہیا ہوزری کے سامان کی چوری کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ پر کام کرنے والے کئی ملازمین کو مارا پیٹا گیا تھا۔
ادھر منیجر شیوم جوہری کے قتل کا معاملہ سامنے آیا۔ مجموعی طورپر یہ واضح ہوگیا ہے کہ شیوم کے قتل سے لیکر اس کی نعش ملنے تک کے واقعات میں سوری ٹرانسپورٹ کے مالک بنکم سوری اور کنہیا ہوزری کے مالک نیرج گپتا کی پوری طرح سے مداخلت نظر آتی ہے۔ اس دوران مقتول کے والد نے دونوں تاجروں کیخلاف قتل کے مقدمہ میں نامزد تحریر بھی پولیس کو دے دی ہے۔
ایس ایس پی آنند نے چھاپے کے دوران کنہیا ہوزری سے ایک کار بھی برآمد کی ہے جو اس قتل سے متعلق ہے۔ وہیں دیر رات تک سوری ٹرانسپورٹ کے مالک بنکم سوری سے سخت پوچھ تاچھ کی گئی۔ دوسری جانب پینل کی جانب سے نعش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے اور حکام بھی اس معاملہ کے انکشاف کے بہت قریب ہیں۔
اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس قتل کیس کا پتہ چل سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ میں مارپیٹ کا لائیو ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوہا ہے جس میں سوریا ٹرانسپورٹ پر کام کرنے والے شیوم کو کمبھے سے ہاتھ پاؤٌں باندھ کر سخت سزا دی جارہی ہے۔
فی الحال پولیس نے سوری ٹرانسپورٹ کے مالک بنکم سوری اور کنہیاہوزری کے مالک نیرج گپتا سمیت سات لوگوں کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے پورے معاملہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔