حیدرآباد

تلنگانہ ہائی کورٹ نے وزیر ایشور کی درخواست کو مسترد کردیا

تلنگانہ کے وزیر بہبود کے ایشور نے ان کے انتخاب پر سوال کرتے ہوئے داخل کردہ عرضی کو مسترد کرنے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ عرضی کو تلنگانہ ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبود کے ایشور نے ان کے انتخاب پر سوال کرتے ہوئے داخل کردہ عرضی کو مسترد کرنے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ عرضی کو تلنگانہ ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی وزیر کے ایشور کی طرف سے دائر ایک عبوری عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔

کانگریس کے اس وقت کے امیدوار اے لکشمنا کمار نے 2018 میں ایک عرضی دائر کی تھی کہ کے یشور نے دھرما پوری حلقہ سے غیر قانونی طریقوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے انہیں ایشور کی جگہ ایم ایل اے قرار دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔

کے ایشور نے لکشمن کی طرف سے دائر عرضی کو مسترد کرنے کے لیے عبوری عرضی دائر کی تھی۔

ہائی کورٹ نے اس درخواست کو خارج کر دیا۔اس معاملہ کی آئندہ سماعت کل تک ملتوی کردی۔