سوشیل میڈیا

ٹویٹر نے ہیڈکوارٹر میں لگا نیا ‘ایکس’ لوگو ہٹایا

ٹوئٹر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کی عمارت کے اوپر بغیراجازت کے لگائے گئے ’ایکس‘ لوگو کو ہٹادیا ہے۔

واشنگٹن: ٹوئٹر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کی عمارت کے اوپر بغیراجازت کے لگائے گئے ’ایکس‘ لوگو کو ہٹادیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

این پی آر نیوز نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو کے عمارت کے معائنہ کے محکمے کو اس لوگو کے حوالے سے ساختی حفاظت سے متعلق 24 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

سان فرانسسکو بلڈنگ انسپیکشن ڈپارٹمنٹ کے ترجمان پیٹرک ہنان نے کہا کہ بغیر اجازت کی تنصیب کے لئے جائیداد کے مالک سے فیس کا تعین کیا جائے گا۔

یہ فیس ڈھانچے کی تنصیب اور ہٹانے کے لیے عمارت پرمٹ کے لیے ہوگی۔ بلڈنگ انسپکشن اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی تحقیقات کی لاگت کو کور کرنے کے لئے ہوگا۔

گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کر کے ‘ایکس’ کر دیا۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں، مسٹر مسک نے ایک کے بعد ایک کمپنیوں کے چلے جانے کے باوجود شہر کو کبھی نہ چھوڑنے کی قسم کھائی۔