تلنگانہ

تلنگانہ کے کوہیر میں درجہ حرارت 6.0ڈگری درج

کئی مقامات پر جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح کے درمیان اوسطا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

کئی مقامات پر جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح کے درمیان اوسطا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد کی پیش قیاسی کے مطابق تلنگانہ میں سردی کی موجودہ لہر کے حالات مزید 48 گھنٹے تک رہنے کی توقع ہے۔

ہفتہ کی صبح کوہیر (سنگاریڈی)میں اقل ترین درجہ حرارت 6.0 ڈگری سلسیس،سرپور (آصف آباد)میں 6.1 ڈگری سلسیس،تریانی (آصف آباد)میں 6.2 ڈگری سلسیس، بھیم پور (عادل آباد)میں 6.2 ڈگری سلسیس، نیالکل (سنگاریڈی)میں 6.3 ڈگری سلسیس، ڈونگلی (کاماریڈی)میں 6.8 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔