کانپور ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ زمین گیلی ہونے کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیاہے۔
کانپور: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ زمین گیلی ہونے کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیاہے۔
اس سے قبل دوسرے دن کا کھیل بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ اب ہم اس مقابلہ کے صرف دو دن باقی ہیں۔ امپائرس نے دو مرتبہ گراونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد تیسرے دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ امپائرس نے اس فیصلہ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے بات چیت کی۔
مسلسل بارش کے باعث پورا میاچ ہی منسوخ ہونے کے دہانے پر ہے۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 107 رنز بنائے تھے۔ پہلے ہی دن بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 35 اوورس کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
اس کے بعد بارش کے باعث دوسرا دن بغیر کسی گیند کے ختم ہوا۔ اب تیسرے دن بھی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث لنچ تک میچ شروع نہ ہوسکا۔ لنچ کے بعد جب دوبارہ گراونڈ کا معائنہ کیاتو اسے کھیل کے قابل نہ پانے کی وجہ سے امپائرس نے تیسرے دن کا کھیل بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسے میں میچ منسوخ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بارش کی وجہ سے ٹیم انڈیا کا آخری ٹسٹ 2015 میں منسوخ ہوگیا تھا جو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2015 میں چار میچوں کی ٹسٹ سیریز ہوئی تھی۔
بنگلورو میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیاتھا۔ افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ تب جواب میں ٹیم انڈیا نے میچ کے پہلے ہی دن اپنی پہلی اننگز میں 80 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد میچ کے چاروں دن بارش ہوتی رہی اور بالآخر میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔